حیدر آباد:
بھارتی شہر حیدرآباد میں ازدواجی تعلقات کی ویڈیو بناکر اسے براہ راست نشر کرنے والے شوہر کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں 33 سالہ سابق سافٹ ایئر انجینئر نے کمرے میں اپنے لیپ ٹاپ میں خفیہ کیمرا نصب کر رکھا تھا جس کے ذریعے وہ جب بھی بیوی سے ازدواجی تعلقات قائم کرتا تو اس کی ویڈیو پورن ویب سائٹ پر برارہ راست نشر کرتا اور اس کے وہ ویب سائٹ سے پیسے وصول کرتا تاہم اس کی بیوی اس بات سے لاعلم تھی۔
اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب مقامی آئی ٹی کمپنی میں کام کرنے والی خاتون کو اس کے دوست نے ان ویڈیوز کے بارے میں بتایا تو اُس نے اس کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن میں دی جس کے بعد مذکورہ شخص کوگرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے لیپ ٹاپ میں خفیہ کیمرا نصب رکھا تھا اور وہ اسے سامنے کی ٹیبل پر رکھ کر کوئی فلم چلا لیا کرتا تھا تاکہ اس کی بیوی کو کسی قسم کا شک نہ ہو جب کہ ملزم نے خود کو پورنو گرافی کی ویب سائٹ سے رجسٹرڈ کر رکھا تھا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا گیا جس سے کافی شواہد ملے ہیں۔
No comments:
Post a Comment