Saturday, May 19, 2018

پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فاٹااصلاحات پر اتفاق

قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کے  اجلاس میں  فاٹا اصلاحات پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
 نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں پارلیمانی جماعتوں کے اراکین کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مشیر قانونی امور بیرسٹر ظفر اللہ نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، پی پی پی کی شیری رحمن، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاوٴ، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، مسلم لیگ (ن) اور فاٹا کے ارکان نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) کے ارکان اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔
بیرسٹر ظفراللہ اور وزارت قانون کے حکام نے مجوزہ بل پر بریفنگ دی جب کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے حکومتی بل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر  بیرسٹر ظفراللہ کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس مجوزہ فاٹا قانون کی تیاری کے حوالے سے تھا اب باقاعدہ اجلاس پیر کو دوپہر ایک بجے متوقع ہے۔  جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے بتایا کہ فاٹا اصلاحات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہےاور دو تین دن بعد بل اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پارلیمانی جماعتوں کے اتفاق رائے کی صورت میں آئینی ترمیم کا بل پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان میں کرکٹ کے بعد عالمی ہاکی کی بھی واپسی

لاہور: 
کھیلوں کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ملک میں کرکٹ کے بعد بین الاقوامی ہاکی بھی بحال ہونے کو تیار ہے
ہاکی کی عالمی تنظیم نے پاکستان کے ہاکی میدان آباد ہونے کی خوش خبری سنادی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے 14 سال بعد پاکستان میں ہاکی کے بین الاقوامی میچز کرانے کی اجازت دے دی ہے۔
ہاکی سیریز اوپن ٹورنامنٹ 25 سے 30 ستمبر تک راولپنڈی میں ہوگا۔ ایونٹ میں افغانستان ، بنگلہ دیش ، قازقستان ، قطر ، عمان اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اگرچہ پاکستان اس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا میزبان ہو گا لیکن قومی ٹیم ممکنہ طور پر شرکت نہیں کرسکے گی۔ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں پرو ہاکی لیگ کی مصروفیات کی وجہ سے حصہ نہیں لے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2004 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔ اگرچہ رواں سال جنوری میں ورلڈ الیون کی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم ’ہاکی سیریز اوپن‘14 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والا پہلا باضابطہ ٹورنامنٹ ہوگا۔

قومی سلامتی کمیٹی کی فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی توثیق

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے فاٹا کے خیبرپختون خوا میں انضمام کی توثیق کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ و دفاع خرم دستگیر کے علاوہ دیگر وزراء بھی شریک ہوئے
اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات پر پاکستان کے اصولی موقف پر اظہار اطمینان کیا۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز اور وزارت امور کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اصلاحات کی تجاویز پر بریفنگ دی۔ کمیٹی نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کے تناظر میں تجاویز کا جائزہ لیا۔
کمیٹی نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مزید انتظامی اور مالی اختیارات دینے پر اتفاق کیا جس کے تحت گلگت بلتستان کو 5 سالہ ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔
اجلاس میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے پر غور کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی نےمتفقہ طور پر فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی توثیق کردی۔ وزیراعظم نے کمیٹی کی متعلقہ وزارتوں کو آئینی، قانونی، انتظامی طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت دی۔ کمیٹی نے فاٹا کے لیے اضافی ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی توثیق کردی اور طے کیا گیا کہ فاٹا کے لیے مختص فنڈز خیبر پختونخوا کے کسی دوسرے حصے میں خرچ نہیں کیے جاسکیں گے۔
وزارت داخلہ نے سیاحوں، تاجروں کے لیے ویزا کا عمل آسان بنانے کے معاملے پر شرکا کو بریفنگ دی اسی طرح وزارت خارجہ نے علاقائی اور عالمی سلامتی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔
دریں اثنا اجلاس میں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سمیت قومی و داخلی سلامتی کے معاملات زیر غور آئے۔ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان خطے اور اس سے آگے امن و سلامتی کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ممبئی  حملوں سے متعلق بیان کو مسترد کردیا گیا۔

Thursday, May 17, 2018

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، صورت حال کشیدہ

مقبوضہ بیت القدس
اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے جس میں حماس کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے جس میں فلسطینی تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو نشانا بنایا گیا ہے تاہم حملے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات غزہ کے علاقے سے فائرنگ کی گئی جس میں اسرائیلی فوجیوں اور عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں حماس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب فلسطین نے ہنگری، رومانیہ، آسٹریا اور چیک ری پبلک میں تعینات اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے جب کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد ترکی نے اپنا سفیر فوری طور پر واپس بلاتے ہوئے اپنے ملک سے اسرائیلی سفارت کار کو چلے جانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ امریکا کے سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) منتقلی کے موقع پر غزہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 58 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ آنسو گیس اور  فائرنگ کے نتیجے میں 2700 افراد زخمی ہوگئے 

Saturday, April 15, 2017

پاکستان کی معصوم کشمیری نوجوانوں پر بھارتی سفاکیت کی شدید مذمت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کی نئی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض افواج نے چھوٹے بچوں کو ظلم کا نشانہ بنایا۔ حریت کانفرنس کے رہنمائ شبیر شاہ کہتے ہیں کہ بھارتی درندے کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں کر سکتے۔ حریت رہنمائ یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کہتی ہیں کہ مقبوضہ وادی میں مظالم کی انتہائ ہو گئی ہے، بھارتی دہشتگردی کو اقوام متحدہ میں بے نقاب کیا جائے۔

مردان یونیورسٹی واقعہ میں ملوث 8 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مردان: 
عبدالولی خان یونیورسٹی میں نوجوان طالبعلم مشعال خان کے قتل کے الزام میں گرفتار 8 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

یکسپریس نیوز کے مطابق مردان نونیورسٹی میں 2 روز قبل پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں ملوث 8 ملزمان کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے 8 ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب  مردان یونی ورسٹی میں جاں بحق ہونے والے طالب علم مشعال خان کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق طالب علم کی موت جسمانی تشدد اور گولیاں لگنے سے ہوئی۔

بھارت میں ازدواجی تعلقات کی ویڈیوبناکراسے براہ راست نشر کرنیوالا شوہر گرفتار

حیدر آباد: 
بھارتی شہر حیدرآباد میں ازدواجی تعلقات کی ویڈیو بناکر اسے براہ راست نشر کرنے والے شوہر کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  حیدرآباد میں 33 سالہ سابق سافٹ ایئر انجینئر نے کمرے میں اپنے لیپ ٹاپ میں خفیہ کیمرا نصب کر رکھا تھا جس کے ذریعے وہ جب بھی بیوی سے ازدواجی تعلقات قائم کرتا تو اس کی ویڈیو پورن ویب سائٹ پر برارہ راست نشر کرتا اور اس کے وہ ویب سائٹ سے  پیسے وصول کرتا تاہم اس کی بیوی اس بات سے لاعلم تھی۔

اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب مقامی آئی ٹی کمپنی میں کام کرنے والی خاتون کو اس کے دوست نے ان  ویڈیوز کے بارے میں بتایا تو اُس نے اس کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن میں دی جس کے بعد مذکورہ شخص  کوگرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے لیپ ٹاپ میں خفیہ کیمرا نصب رکھا تھا اور وہ اسے سامنے کی ٹیبل پر رکھ کر کوئی فلم چلا لیا کرتا تھا تاکہ اس کی بیوی کو کسی قسم کا شک نہ ہو جب کہ ملزم نے خود کو پورنو گرافی کی ویب سائٹ سے رجسٹرڈ کر رکھا تھا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ  قبضے میں لے لیا گیا جس سے کافی شواہد ملے ہیں۔

کیریئر سیاست کی بھینٹ چڑھنے لگا، فواد عالم کا شکوہ

لاہور:  فواد عالم نے کیریئر سیاست کی بھینٹ چڑھنے کا شکوہ کر دیا۔

فواد عالم نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن کے ٹاپ پرفارمرز کو بلاتفریق مواقع ملنے چاہئیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ صرف چوکوں اور چھکوں سے ہی رنز نہیں بنتے سنگلز ڈبلز لینا بھی ضروری ہوتا ہے، پاکستانی ٹیم میں اس وقت اچھے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے بیٹسمینوں کی ضرورت ہے جو جارحانہ شاٹس کھیلنے کے ساتھ سنگلز ڈبلز بھی بنائیں۔

آل راؤنڈ نے کہا کہ مجھے پسند نا پسند کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے، ایک طرف تو ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والوں کو ٹیم میں شامل کرنے  کا کہا جاتا ہے لیکن میری طرف کسی کا دھیان نہیں جاتا، ڈومیسٹک سیزن کے ٹاپ پرفارمرز کو بلاتفریق مواقع ملنے چاہئیں، میں مایوس نہیں ہوں، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے جب بھی موقع ملا، اچھی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کروں گا۔
فواد عالم نے کہا کہ اللہ پر یقین اور حوصلہ بلند ہے، مسلسل نظر انداز ہونے کے باوجود مایوسی کا شکار نہیں ہوں، کرکٹ میں حوصلہ بڑھانے والے کم اورگرانے والے زیادہ ہیں،میں مثبت سوچ رکھنے والوں کیساتھ بیٹھتا ہوں اور انہی سے مجھے اعتماد ملتا ہے، میں نے اپنے والد، چچا، ماموں اور سینئرز سے بہت کچھ سیکھا۔

آل راؤنڈ کا کہنا تھا کہ ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری (168)کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ کپتان یونس خان کے مجھ پر اعتماد کا اظہار تھی، انھوں نے میچ سے قبل گھنٹوں سخت گرمی میں مجھے پریکٹس کرائی، پہلی اننگز میں 16 رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود بھرپور حوصلہ افزائی کی، سنچری کے بعد مجھے مبارکباد دی اور ٹینس بال کا تحفہ دیا جس پر لکھا تھا ’’فواد عالم ڈیبیو سنچری‘‘، مجھے بعد میں بتایا گیا کہ یونس خان نے یہ سب پہلی اننگز میں لکھا اور اپنے بیگ میں رکھ لیا، جب آپ کو اتنا زیادہ اعتماد دینے والے سینئرز ملیں گے تو پلیئر کیوں پرفارم نہیں کریں گے؟ بڑے اسٹارز صرف ٹیلنٹ سے ہی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی اور اعتماد سے بنتے ہیں۔
علاوہ ازیں سرفراز حمد کے حوالے سے فواد عالم نے کہا کہ وہ اچھی کپتانی کر رہے ہیں، قیادت میں ان کا جارحانہ مزاج درست اور وقت کی ضرورت ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف دونوں سیریز بھی جیتیں، انھیں سیکھنے کیلیے وقت ملنا چاہیے، مزید میچز کھیل کر کارکردگی میں مزید نکھار آتا جائیگا۔

واشنگٹن: امریکا نے گریویٹی نیوکلیئر بم کاکامیاب تجربہ کرلیا۔

M
واشنگٹن! امریکا نے گریویٹی نیوکلیئر بم کاکامیاب تجربہ کرلیا۔

روسی ٹی وی کے مطابق این این ایس اے اور امریکی ایئر فورس نے ریاست نیواڈا میں مشترکہ تجربہ کیا جبکہ بم گرانے کے عمل کو جدید گریویٹی نیوکلیئر بم کا نام دیا گیا۔ امریکی بی 61 سے بم کا تجربہ نیٹو ٹیسٹ رینج پر کیا گیا۔

Header Ads

Pages